کسی کا دل توڑ کر معافی مانگنا
بہت آسان ہے
لیکن اپنا دل ٹوٹنے پر کسی کو معاف کر دینا بہت مشکل ہے ۔
نرم دل لوگ بیوقوف نہیں ہوتے ،
وہ جانتے ہیں کے لوگ انکے ساتھ کیا کھیل ، کھیل رہے ہیں ۔لیکن پھر بھی وہ نظر انداز
کرتے ہیں ۔کیوں کے انکے پاس ایک خوب صورت دل ہوتا ہے ۔
اپنے ہمسفر سے اپنا جیسا ہونے کی
توقع مت کرو کیوں کے تم کسی کا سیدھا ہاتھ اپنے سیدھے ہاتھ میں پکڑ کر نہیں چل سکتے ۔
روپیہ جتنا بھی گر جاۓ
مگر اتنا کبھی نہیں گر پاۓ گا
جتنا روپیہ کے لئے انسان گر چکا ہے ۔
جو دو گے وہی لوٹ کے آئے گا
چاہے عزت ہو یا دھوکھا ۔
بندہ ڈھیٹ نہ ہو تو اسے سب
سے زیادہ خوف اپنی بے عزتی کا ہوتا ہے ۔
جو جانے والے سے عبرت خاصل نہیں کرتا
وہ آنے والے کے لیئے عبرت بن جاتا ہے ۔
جھوٹ کے درحتوں پر اعتبار
کی چڑیا لوٹ کر نہیں آتی ۔
جاہل کے سامنے عقل کی بات نہ کرو
کیوں کے وہ پہلے بحث کرے گا
پھر اپنی ہار دیکھ کر دشمن بن جاۓ گا ۔
وقت گہرے سمندر میں گرا ہوا موتی ہے
جس کا دوبارہ ملنا
نا ممکن ہے ۔
تین چیزیں انتہائی مشکل ہیں ۔
راز کو راز رکھنا ،
بے عزتی کو بھول جانا ، اور فرصت کو صحیح استعمال کرنا
جن کے دل لوگوں کے خوف سے آزاد ہوتے ہیں ۔
نیک نامی اور شہرت انہی کے حصّے میں آتی ہے ۔
حکمت کا آغاز
حکمت کی حواہش کرنا ہے ۔
حکمت کی حواہش کرنا ہے ۔
0 Comments
Please dont use spame words..